بارش سے شہر کی سڑکیں خراب ، جی ایچ ایم سی سے سڑکوں کی مرمت

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بارش کی وجہ سے شہر میں سڑکیں خراب ہوچکی ہے اور جگہ جگہ گڑھے بن جانے سے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ ونائیکا چتورتھی کے پیش نظر بلدیہ نے جنگی بنیادوں پر گڑھوں کو بھرنے کا کام انجام دیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے چیف انجینئر سہدیو رتناکر نے بتایا کہ برسات کے موسم کے آغاز سے اب تک شہر بھر میں جملہ 13 ہزار سے زائد گڑھے بن چکے ہیں اور اب تک 10 ہزار گڑھے بھرے جاچکے ہیں ۔ ڈیویژن وار ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں اور وقتاً فوقتاً اسفالٹ اور کنکریٹ کے مرکب سے مرمت کی گئی ۔ ایل بی نگر زون میں 2868 گڑھوں میں سے 2360 گڑھوں کو بند کردیا گیا ۔ چارمینار زون میں 2227 گڑھوں میں سے 1774 گڑھوں کو بند کردیا گیا ۔ خیریت آباد زون میں 1721 گڑھوں میں سے 1316 گڑھوں کو بند کردیا گیا ۔ شیر لنگم پلی زون میں 1938 گڑھوں میں سے 1290 گڑھوں کو بند کردیا گیا ۔ کوکٹ پلی زون میں 1941 گڑھوں میں سے 1649 گڑھوں کو بند کردیا گیا اور سکندرآباد زون میں 2425 گڑھوں میں سے 1722 گڑھوں کو بند کردیا گیا ۔۔ ش