بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا سروے جاری : شیوراج سنگھ

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں غیر موسمی بارشوں سے کسانوں کو ہونے والے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے ۔ اس کے بعد کسانوں کو امدادی رقم دی جائے گی۔ چوہان نے آج یہاں ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے کچھ اضلاع میں کسانوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ ہم نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کچھ مقامات پر اولے گرے ہیں۔ اس وقت افسران اور ملازموں کی ٹیمیں کھیتوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کسان بھائیوں فکر مت کرو ،جو بھی ضرورت ہوگی ہم کریں گے اور آپ کو راحت دیں گے ۔