سرپور ٹاون 29 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون منڈل کا اج ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش ائی اے ایس نے دھان کے خریدی کاؤنٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرپور ٹاؤن منڈل میں حکومت کی جانب سے دھان کی خریدی کیے جانے والے کاؤنٹرز کا اج ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش ائی اے ایس نے اپنے ہمراہ سب کا لکٹر شردہ شکلہ، تحصیلدار محمد رحیم الدین، عوامی فلاح و بہبود ڈیولپمنٹ افیسر دتورام، ڈی ایس او ونود کے ساتھ مل کر دورہ کیا۔ اس موقع پر اے پی او درگم درگیا۔ اے ڈی ایگریکلچر اور منڈل ایگریکلچر افیسر گریش کمار اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر ونکٹیش نے سرپورٹاون اور لونویلی میں حکومت کی جانب سے دھان کی خریدی کاؤنٹر کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کی مدد کے طور پر منڈل سطح پر دھان کی خریدی کے کاؤنٹرس لگائے گئے۔ تاکہ مقامی سطح پر کسانوں کو سہولت ہو سکے۔