تعمیر و بحالی کی اپیل ، ضلع کلکٹر سے انتظامی کمیٹی کی نمائندگی
نظام آباد۔2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) درگاہ ،و قبرستان، عید گاہ ہناجی پیٹ، منڈل درپلی ضلع نظام آباد میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجہ میں عیدگاہ اور نئے قبرستان کو بھاری نقصان پہنچنے پر انتظامی کمیٹی کی جانب سے ضلع کلکٹر نظام آباد کو پرجاوانی میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی کے صدر محمد عمر نے بتایا کہ بارش سے اتنی زیادہ برسات ہوئی کہ موتھیالہ تالاب میں طغیانی کے باعث پانی قبرستان کی اراضی میں داخل ہوکر باؤنڈری وال کی دیوار، باؤنڈری وال اور بورویل کو بہا لے گیا، جس سے نہ صرف قبرستان کی اراضی متاثر ہوئی بلکہ متعدد قبور بھی منہدم ہوگئیں۔ اس سلسلہ میں جامع مسجد ہناجی پیٹ کی انتظامی کمیٹی نے ضلع کلکٹر نظام آباد کے نام ایک تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے فوری طور پر عیدگاہ اور قبرستان کی ازسرنو تعمیر و بحالی کے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر صدر جامع مسجد کمیٹی محمد عمر، نائب صدر شکیل محبوب، جنرل سکریٹری محمد صدیق، جوائنٹ سکریٹری محمد شفیق، ٹریزر شکیل محسن اور اراکین محمد عثمان، ریاض فریدالدین، محمد سلیمان، عنیق گدو، محمد رمیز، محمد عمران، ذاکر احمد، ریاض چاند اور دیگر نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بونڈری وال اور قبرستان کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر ونئے کرشنا ریڈی وقف انسپکٹر کو جائزہ لیتے ہوئے اس کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور دیہاتیوں کو تیقن دیا کہ جلد از جلد عید گاہ قبرستان تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔