بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام جنگی خطوط پر کیا جائے، عہدیداروں کو ریاستی وزیر دیاکر راؤ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ بارش کے نتیجہ میں تباہ شدہ سڑکوںکی تعمیر اور مرمت کا کام جنگی خطوط پر انجام دیا جائے ۔ وزیر نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور بارش سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی تباہی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر پر فوری توجہ دی جائے تاکہ عوام کو سہولت ہو ۔ سڑکوں کی تباہی کی صورت میں حادثات کا اندیشہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے حالیہ دنوں میں جو کام منظور کئے گئے تھے، انہیں فوری مکمل کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ پنچایت راج میں حال ہی میں ترقی حاصل کرنے والے 57 عہدیداروں کے احکامات کی اجرائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے انجنیئرنگ شعبہ میں عہدیداروں کی ترقی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بارش کے نقصانات کم کرنے کیلئے عہدیداروں کو واضح ہدایات دی ہیں۔R

انہوں نے متحدہ ورنگل ضلع کے کلکٹرس اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں سے بات چیت کی ۔ R