بارش سے متاثرہ فصلوں کا معاوضہ دیا جائے گا

   

ضلع کلکٹر کا تیقن ، باسر کے سیلابی نقصانات کا جائزہ
مدہول۔31 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے یقین دلایا کہ جن کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کو معاوضہ دیا جائے گا کلکٹر نرمل نے باسر منڈل کے بیدریلی گاؤں میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کا معائنہ کیا مقامی کسانوں نے زرعی حکام سے بات کی اور تباہ شدہ فصلوں کی تفصیلات دریافت کیں محکمہ زراعت کے افسران ہر ایک ایکڑ کی تباہ شدہ فصلوں کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں کہ فصل کو نقصان پہنچانے والے ہر کسان کو معاوضہ مل سکے ۔کلکٹر نے کہا کہ اوپری علاقوں سے پانی چھوڑا گیا ہے، گوداوری ندی اس لئے بہہ رہی ہے جیسے پہلے کبھی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ پانی تیزی سے بہہ رہا ہے اور نشیبی علاقوں کے تمام لوگ چوکس رہیں انہوں نے کہا کہ لوگ پانی کے بہاؤ کی طرف نہ جائیں ۔ اس دورے میں ایڈیشنل کلکٹرس فیضان احمد کشور کمار، ضلع زراعت افسر انجی پرساد، باغبانی فصل افسر رمنا، تحصیلدار پون چندر، دیگر افسران، عملہ وغیرہ نے شرکت کی۔ سیلابی پانی کا جائزہ لیں اور فصلوں کے نقصانات کی نشاندہی کریں کلکٹر نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا باسر منڈل سنٹر میں سیلاب کے پانی کا جائزہ لینے کے بعد، ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے سیلاب کے نقصانات کے تخمینے پر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر کشور کمار، تحصیلدار پون چندرا، آبپاشی، پنچایت راج، بجلی، پنچایت راج، سڑکوں اور عمارتوں کے محکموں کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔