بارش سے متاثرہ پہلے دن آسٹریلیا 126/3

   

سڈنی۔ آسٹریلیائی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مارکس ہیرس صبرآزما اننگز کے باوجود نصف سنچریوں سے محروم رہے کیونکہ یہاں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے میزبان ٹیم صرف 126/3 پر ہی اسکور کر سکی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولروں خاص طور پر جمی اینڈرسن (1/24) اور مارک ووڈ (1/31) کی جانب سے نظم و ضبط کی بولنگ نے مہمانوں کو پہلی بار سیریز میں ایک بہتر شروعات فراہم کی ۔ وارنر 30 (72 گیندوں) پر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھی ہیرس نے صبر کے ساتھ اپنے 38 رنزبنائیمیزبان ٹیم کا اسکور 117/3 ہوا۔ بارش کی وجہ سے دن کا کھیل جلد ختم ہوا اور ٹیم نے 126/3 رنز اسکور کئے۔