بارش سے متاثرہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

   

دیگلور میں ہائی وے پر چار گھنٹے احتجاج‘ شیوسینا قائدین کا خطاب
دیگلور: اس سال ہوئے مسلسل طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے سبب تعلقہ دیگلور ومضافات میں آج بھی تمام کھیت تالاب بن گئے ہیں ساری کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوگئیں ہیں۔ اس لیے حکومت مہاراشٹرا تعلقہ دیگلور کو قحط زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور کسانوں کو فی الفور بغیر کسی عذر و حیلے کے تمام ہی قرضہ جات معاف کردیا جائے اور ہر کسان کے اکاؤنٹ میں پچاس پچاس ہزار (50,000) روپیے ڈال کر تمام کسانوں کو راحت پہنچائی جائے ایسا پُرزور مطالبہ کیا گیااور شیوسینا کی جانب سے دیگلور میں ” ناندیڑ حیدرآباد ” نیشنل ہائی وے پر تقریباً چار گھنٹے تک مسلسل احتجاج اور راستہ روکو آندولن کیا گیا۔تعلقہ صدر مہیش پٹیل نے مطالبہ کیا کہ کسانوں نے انتہائی مہنگا اور بلاک مارکیٹ میں بیجوں اور کھادوں کی خریداری کی تھی اس سال بیجوں اور کھاد مہنگے ہو جانے کے سبب کسانوں کو اپنے اپنے زیورات اور قیمتی چیزیں رہن رکھا کر تو اکثر کسانوں نے سود سے رقم نکال کر بیج اور کھاد خریدے تھے بتلایا اب اس مشکل وقت میں حکومت کسانوں کی ہر طرح سے مددکرے ایسا پر زور مطالبہ کیا۔شیو سینا کے ضلع صدرمسٹر پرکاش ماراوار نے حکومت پر زوردیا کہ وہ کسانوں کو فی الفور مدد جاری کرے۔