حیدرآباد26جولائی (یواین آئی) شہر میں بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل سے بچنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے میٹرو ریل کو سفر کیلئے ترجیح دی۔ ان میں دفاتر کو جانے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ان مسافرین نے کہاکہ شدیدبارش کے نتیجہ میں پانی کی نکاسی کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے اور ڈرینس کے بھی کھلے ہونے سے کئی مسائل سامنے آرہے ہیں۔ مسافرین نے کہاکہ عام ٹریفک کی بہ نسبت میٹرو کا سفر ان کیلئے آسان ہے کیونکہ شدید بارش کے بعد ٹریفک کے کئی مسائل سامنے آرہے ہیں۔بعض مسافرین نے کہاکہ سڑک کے راستے سفر پر ان کو تقریبا ایک گھنٹہ درکارہوتا ہے جبکہ میٹرو کے ذریعہ وہ 15منٹ تک اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔ان مسافرین نے کہاکہ ہر دوتاتین منٹ میں ایک میٹرو ٹرین آرہی ہے جس میں سفر ان کیلئے مشکل نہیں ہے ۔
ان مسافرین نے دیگر ٹرانسپورٹ کے مقابلہ ان دنوں میٹرو کو محفوظ اور سستاٹرانسپورٹ کا ذریعہ قراردیا اورکہا کہ بارش کے دوران ٹیکسی بک کرنا ان کیلئے دشوار بن گیا ہے ۔