بارش متاثرین میں امداد کی تقسیم

   

محبوب نگر ۔ حج سوسائٹی ضلع محبوب نگر کے ممبران نے حیدرآباد کے بارش سے متاثرین کی امداد کیلئے جو عطیہ دیا تھا وہ مستحقین اور بارش سے متاثرہ غرباء میں تقسیم کی گئی ۔ جو سوسائٹی محبوب نگر کا ایک وفد صدر سوسائٹی محمد محمود علی کی قیادت میں جن میں سید خلیل الدین احمد سرپرست محمد عبدالستار سید عبدالنعیم جنرل سکریٹری محمد ارشد علی و دیگر شامل تھے حیدرآباد پہونچکر تباہ حال 60 خاندانوں میں فی کس 5 ہزار روپئے تقسیم کئے ۔ جناب محمد عثمان جو حیدرآباد کے پریشان حال اور ضرورتمند خاندانوں اور متاثرین سے بخوبی واقف ہیں ۔ ان کے تعاون سے متاثرین کی نشاندہی کی گئی اور ان کے شناختی کارڈز حاصل کرکے گھر گھر یہ رقمی امداد پہونچائی گئی ۔ متاثرین نے بروقت امداد پر حج سوسائٹی کے ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی ہمدردی کے جذبہ کی بھرپور ستائش کی ۔