کھمم /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کھمم میں سیلاب سے متائثرہ مختلف محلہ جات میں گزشتہ 11 دنوں تک مسلسل روزانہ مصلیان مسجد زین العابدین (مرکز) کھمم کے مخیر احباب کی جانب سے روزانہ کھانہ بنا کر تقسیم کا عمل کیا گیا۔کھانا ، دال، فی کس دو تین موز، اُبلا ہوا انڈا ،کا انتظام کر کے مستحق افراد تک براہ راست پہنچکر 11دنوں تک تقسیم کا عمل کیا گیا،11 دنوں کے بعد ان بے گھر اور بے سر و سامان افراد وخاندان کی امداد کی فکر کو جاری رکھا اور انکی راحت کے لئے ہمہ تن جد و جہد کی کوشش کو جاری رکھا اور اپنی خدمت کو جاری رکھتے ہوئے مزید جو گھر ناکارہ ہو گئے ہیں انکی وقتی طور پر مرمت اور جن گھروں کی چھت اور دیواریں منہدم ہو گئے ہیں سیلاب کی زد میں آکر بہہ گئے ہیں انکے لئے وقتی طور پر دھوپ سے اپنے آپ کو اور اپنے معصوم بچوں کواور دھوپ کی شدت سے بچانے کے لئے انہیں پلاسٹک کے کور اور کچھ بستر، بلانکٹس کی تقسیم کی گئی، جس سے متائثرہ افراد کے چہروں پر سے کچھ اطمنان اور خوشی کے آثار دیکھے جارہے ہیں، مصلیان مسجد زین العابدین (مرکز) کھمم کے ان خدمت گزاروں میں قابل ذکراور فخر عبدالقدیر،مولانا محمد ذبیح اللہ قاسمی(امام مسجدمومنان)، محمد توصیف عرف بابی، سید مصطفی، صحافی امجد، محمد فاروق (روزی فٹ ویر)،محمد یوسف(میڈیکل)، محمد جنید،محمد کفیل، محمد فیروز کے علاوہ نوجوانوں نے اپنی بہترین خدمات کا مظاہرہ کیا۔