بارش متاثرین کی مدد کرنے کارکنوں سے ریونت ریڈی کی اپیل

   

حیدرآباد جولائی (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ گزشتہ دو دن سے جاری بارش کے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ و راحت کاموں میں حکام کی مدد کریں۔ گزشتہ چار دنوں سے ریاست کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں جھیلوں اور تالابوں کی سطح آب مکمل ہوچکی ہے اور پانی آبادیوں میں داخل ہورہا ہے۔ عوام کی مشکل گھڑی میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کو فوری راحت کے کام انجام دینے چاہئے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد اور مضافاتی علاقہ بارش کے نتیجہ میں جل تھل ہوچکے ہیں۔ نشیبی علاقوں کے عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ مکانات میں پانی داخل ہوچکا ہے جس کے نتیجہ میں سامان کو نقصان پہنچا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام بچوں کیلئے دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ کے حصول سے محروم ہیں۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ر