حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) سڑکوں اور عمارتوں کے محکمہ کے وزیر وی پرشانت ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں ایک ہزار پانچ سو کلو میٹرس طویل سڑکوں کی مرمت اگلے دو تین ماہ میں مکمل کرلی جائے گی۔ اس کام پر 571 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ریاستی کابینہ نے حال میں بارش سے تباہ ہوئی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 571 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔