بارش میں حکیم پیٹ میںسیلاب روکنے منصوبہ تیار کرنے کمشنر بلدیہ کی عہدیداروں کو ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی کمشنر الم برتی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حکیم پیٹ میں شدید بارش کے دوران سیلاب کو روکنے ایک منصوبہ بنائے ۔ انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ ایچ ایم ڈی اے لے آوٹ میں مٹی ڈالنے کی وجہ سے بارش کے دوران مٹی کیچڑ اور پانی مکانات میں داخل ہورہا ہے ۔ جس کے بعد جی ایچ ایم سی کمشنر نے عہدیداروں کو یہاں سے مٹی ہٹانے کی ہدایت دی ۔ اس دورہ کے موقع پر انجینئرنگ حکام نے بتایا کہ بنجارہ جھیل اور لوٹس تالاب سے سیلاب کا بہاؤ حکیم پیٹ کی طرف بہتا ہے اور بلکم جھیل میں داخل ہوتا ہے ۔۔ ش