بارش میں منہدم دیوار سے زخمی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) چکڑ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ کلپنا جو نہرو نگر علاقہ کے ساکن ویرامنی کنٹھا کی بیوی تھی گزشتہ روز ہوئی شدید بارش کے سبب ان کے مکان کی ایک دیوار منہدم ہوگئی تھی اس کی زد میں آکر یہ خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس چکڑ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔