بارش و سیلاب سے اموات کی تعداد 21 ہوگئی

   

چیف منسٹر کی مہلوکین کے افراد خاندان سے ملاقات
حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سیلاب اور بارش سے متعلق حادثات میں فوت ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ چکی ہے اور سینکڑوں افراد بے گھر ہیں جنہیں مختلف راحت کاری کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج سیلاب اور بارش سے متعلق حادثات میں فوت ہونے والوں کی تعداد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مہلوکین کی تعداد 21 ہو چکی ہے اور بارش کے دوران ایسی اموات انتہائی افسوسناک ہیں۔ چیف منسٹر نے حکومت کی جانب سے بارش کے مہلوکین کے افراد خاندان سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت سے ایکس گریشیاء کے طور پر ہر متوفی کے خاندان کو 5لاکھ روپئے جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ سابق میں آفات کا شکارہونے والوں کو حکومت سے 4لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی جاتی تھی لیکن ان کی حکومت نے اس میں اضافہ کیا ہے۔ کھمم میں سیلاب کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ محبوب آباد میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق ہوئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایکس گریشیاء کی فوری اجرائی کی محکمہ مال کو ہدایت دی جا چکی ہیں۔3