بارش کا انتباہ : اورنگ آباد میں آج اسکول و کالجوں کو تعطیل

   

اورنگ آباد، 28 ستمبر (یو این آئی) ممبئی کے علاقائی موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری یلو الرٹ کے بعد اورنگ آباد ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے پیر 29 ستمبر کو ضلع کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم یہ حکم میونسپل کارپوریشن کے حدودمیں واقعتعلیمی اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کلکٹر نے یہ فیصلہ ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت احتیاطی اقدام کے طور پر کیا۔محکمہ موسمیات نے اورنگ آباد کے لیے کچھ مقامات پر موسلادھار سے انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے ۔ ضلع میں پہلے ہی سنگین حالات ہیں، آبپاشی کے منصوبے مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔