بارش کا سلسلہ بند ۔ حیدرآباد میں موسم معمول پر

   

حیدرآباد یکم نومبر(یواین آئی) حیدرآباد میں بارش کا زور آہستہ آہستہ کم ہوگیا ہے کیونکہ سمندری طوفان “مونتھا” کمزور پڑتے ہوئے تلنگانہ سے دور ہوگیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ شہر کے لئے کوئی نیا موسمی انتباہ جاری نہیں کیا گیا جس سے معمولات زندگی بتدریج بحال ہو گئے ہیں۔یہ طوفان منگل کی شام آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا، جس کے باعث اے پی اورتلنگانہ کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام اور شدید پانی جمع ہونے کے واقعات پیش آئے ۔تاہم اب جبکہ بارش کا سلسلہ رک گیا ہے تو شہر اور مضافات میں موسم معمول پر آگیا ہے۔