محصول اور آبپاشی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے پولیس عملہ کو ضلع ایس پی کامشورہ
نرمل ۔ نرمل ڈسٹرکٹ انچارج ایس پی وشنو ایس واریر ، آئی پی ایس نے نرمل ضلع میں جاری بارش کے پیش نظر پولیس افسران اور عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔تمام پولیس اسٹیشنوں کے حدودمیں واقعے تالابوں اور کنٹوں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی تجویز دی گئی ہے اور عملے کو براہ راست نگرانی کرتیہوئے متعلقہ محصول اور آبپاشی کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنیکی ہدایت دی دیہاتیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نرمل ضلع میں کہیں بھی نہ جائیں جہاں سیلاب کی وجہ سے سڑکیں منقطع ہو گئیں ۔سرپنچوں سے وقتا فوقتا سیلاب کے بارے میں معلومات دریافت کرنے کی تجویز دی گئی اور کسی بھی حالت میں پولیس افسران عملے کے ہیڈ کوارٹرپرموجود رہتے ہوئے 24 گھنٹے عوام کی خدمات کیلئے متحرک رہنے کیلئے کہاگیا۔ شہروں اور دیہاتوں میں کچے مٹی کے قدیم مکانات کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور متعلقہ میونسپلٹی اور محصولات کے حکام کے تعاون سے انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کریں اگر مکانات کے گرنے کا خطرہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انخلا کے لئے امداد فراہم کی جانی چاہئے۔ اعلی خطرہ والے علاقوں میں سیلاب آنے سے پہلے ٹریفک نظام کوتبدیل کرنیکاموڑ مشورہ دیاکیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ دیا ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک ایمرجنسی نہ ہو تب تک وہ مکان سے باہر نہ جائیں۔ بارش کے باعث کسی بھی تباہ کن پریشانی کی صورت میں ڈائل 100 ، خصوصی کنٹرول روم سیلاب صورتحال نرمل ڈسٹرکٹ کنٹرول روم نمبر۔ 9440900680 پراطلاع فراہم کرنی کی اپیل کی تاکہ فوری امداد اور حفاظت کے اقدامات کیے جائیں گے۔