بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں گزشتہ رات سے ہورہی زبردست بارش کی وجہ سے شاہ پور۔بھنورا کے نزدیک دھار اور سوکھی ندی میں طغیانی کی وجہ سے ناگپور۔بھوپال شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک آمدورفت کے لئے بند رہا۔ اس کی وجہ سے پل کے دونوں طرف کئی کلومیٹر تک لمبی جام لگ گئی۔شاہ پور علاقے کے بھنورا پولس چوکی کے انچارج ونود شنکر یادو نے بتایا کہ ضلع کی سرحد پر صورت حال بھنورا۔اٹارسی کے درمیان دھار ندی پر بنے پل کے اوپر سے پانی بہنے سے رات تقریبا بارہ بجے سے آمدورفت بند ہوگیا تھا۔آج صبح تقریبا ساڑھے سات بجے پل کے اوپر سے پانی کم ہونے پر آمدورفت شروع ہوا۔