پداپلی ۔پداپلی ضلع میں گزشتہ چار دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیاہے۔ اس کے علاوہ گٹر بھی بھر گئے ہیں۔ گڑھوں اور موریوں سے سڑکوں پر کندہ پانی بہہ رہا ہے، ضلع پداپلی کے کئی دیہات میں بھی گڑھے اور تالاب بارش کے پانی سے خطرناک حد تک بھر چکے ہیں۔
مدہول میں بارش کی وجہ مکان منہدم
مدہول: اسکول مدہول میں شدید بارش کے سبب کمر جماعتوں میں پانی داخل ہوگیا تھا جس سے طلبات کو اور اساتذہ کو کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا ٹمریز پرنسپال نے بتایا کہ عمارت نشیبی علاقہ میں ہونے کے سبب ہاسٹل کے اطراف وکناف پانی جمع ہوگیا اور کلاسس میں بھی پانی داخل ہونے سے کافی دشواریوں کاسامنا کرناپڑا انہوں نے ارباب مجاز سے اپیل کی کہ عمارت کو مذید اونچا کیا جائے تاکہ پانی کلاسس میں نا آسکے واضح رہے کہ اقامتی انگلیش میڈیم اسکول جس میں مسلم طلبات تعلیم حاصل کررہی ہے۔
