بارش کی پیش قیاسی کے بعد حکومت کی چوکسی

   

حیدرآباد۔ریاست میں آئندہ چند یوم میں موسلادھار بارش کے پیش قیاسی کے بعد حکومت نے ان اضلاع میں جہاں تباہ کاریوں کے خدشات ہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو متحرک کرنے کیا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامی سطح پر چوکسی اختیار کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس انتباہ کے بعد حکومت نے ورنگل‘ کھمم‘ کریم نگر‘ و دیگر اضلاع کے نشیبی علاقوں میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کہا گیا کہ رنگاریڈی‘ میدک‘ عادل آباد‘ ورنگل‘ کریم نگر‘ کمرم بھیم‘ نظام آباد‘ کھمم‘ سرسلہ‘ سوریہ پیٹ ‘ سنگاریڈی‘ اورجوگولامبا گدوال میں بارش کے امکانات ہیں۔ حکومت نے ان اضلاع میں فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے محکمہ زراعت کو ہدایات دی اور کہا کہ تیار فصلوں کو تباہی سے بچانے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت نے آبپاشی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گوداوری کے بہاؤ اور سطح آب پر نظر رکھیں اور کرشنا کے بہاؤ کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔ کل بارش کے دوران کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ۔