بارش کے باعث برقی رو کے شکار ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں شدید بارش کے سبب برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مادھاپور کے مطابق 23 سالہ آڈم مارک جارڈن جوگٹالہ بیگم پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شہر میں بحیثیت فٹنس ٹرینر کا کام کرتا تھا ۔ وہ آج کونڈاپور سے اپنی سائیکل پر گٹالہ بیگم مینس ہاسٹل پہونچا جہاں وہ رہتا تھا ۔ اور جیسے ہی اس نے ایک لوہے کی سلاخ پر قدم رکھا برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔