حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاست میں جاریہ سال کے دوران معمول کے قریب بارش ہونے کے باوجود تلنگانہ کے نصف سے زیادہ اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح گزشتہ سال کے اس مہینہ کے مقابلے اس سال جولائی میں گر گئی ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں زمینی پانی کی اوسط سطح زمینی سطح سے 8.37 میٹر نیچے رہی جو جولائی 2024 میں 8.25 تھی جو ریاست بھر میں 0.13 میٹر کی اوسط گراوٹ کو ظاہر کرتی ہے ۔ 33 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جب کہ 15 اضلاع میں اضافہ ہوا ہے ۔ سب سے زیادہ کمی ملگ میں ہوئی جہاں پانی کی سطح 2.98 میٹر گر گئی ۔ اس کے بعد جنگاؤں 2.27 میٹر اور ہنمکنڈہ میں 1.79 میٹر شامل ہیں ۔ بھوپال پلی میں 17 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 1.27 میٹر کی کمی ہوئی ہے ۔ یہ اتار چڑھاؤ اس وقت بھی آیا ہے جب تلنگانہ میں جون سے جولائی 2025 تک 342 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ 358 ملی میٹر کی عام اوسط سے صرف چار فیصد کی کمی جب کہ چار اضلاع میں زیادہ بارش ہوئی 24 اضلاع میں معمول کی بارش ہوئی اور پانچ اضلاع میں بارش کی کمی کی اطلاع ہے ۔۔ ش