حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) بارش کے دوران ارباب مجاز کی مجرمانہ غفلت سے دو افراد بشمول ایک کمسن بچہ کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ دونوں ہی واقعات میں برقی اور بلدی حکام کی لاپرواہی سامنے آئی ہے ۔ بہادرپورہ کے علاقہ میں 50 سالہ احمد خان عرف فاروق برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ کل رات بارش کے دوران فاروق بارش سے بچنے کیلئے محفوظ سہارا کی تلاش میں سڑک عبور کرتے ہوئے برقی پول کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ فاروق بہادرپورہ چوراہے کے قریب ایک آئنی برقی پول کے قریب پہونچے اور اس پول کو چھونے سے برقی شاک کی زد میں آگئے ۔ اس پول میں برقی رو تھی اور فاروق اس سے بے خبر تھے ۔ جیسے ہی فاروق نے برقی پول کو چھوا برقی شاک کی زد میں آکر گر پڑے اور کافی دیر تک وہ برقی شاک سے جو جتے رہے لیکن ان کی مدد کی کسی نے ہمت نہیں جتائی ۔ اس مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف عوام نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ فاروق پیشہ سے لیبر جو سراغ علی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی ان کے فرزند اور رشتہ دار پہونچ گئے ۔ دوسرے واقعہ میں جو حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ 5 سالہ لڑکا شیوا شنکر برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ تیز بارش اور ہواؤں کے سبب اس علاقہ میں برقی تار ٹوٹ کر سڑک پر گر پڑا تھا تاہم اس کی مرمت اور ا حتیاط کیلئے برقی اور بلدی حکام نے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی اس جانب اپنی توجہ مبذول کی یہ کمسن لڑکا جو طالب علم تھا ۔ آج صبح روڈ نمبر تین سن رائز کالونی کنٹلور میں سڑک کنارے ضرورت سے فارغ ہوکر واپس لوٹ رہا تھا کہ اس کا پیر برقی تار پر گرا وہ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ع