بارش کے دوران موبائل فون پر بات چیت ، بجلی گرنے سے موت

   

Ferty9 Clinic

اکولا ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ وہ موبائل فون پر بات کررہا تھا۔ مہاراشٹرا کے ضلع اکولا میں پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ ابھیجیت سری کرشنا بارش کے دوران بھیگنے سے بچنے کیلئے درخت کے نیچے ٹھہر کر اپنا موبائل فون استعمال کررہا تھا۔ اس اثناء بجلی گری اور اُس کی موت ہوگئی۔ ایک دیگر شخص بھی بجلی کی زد میں آیا اور وہ زخمی ہے۔ بارش میں موبائل فون کے استعمال سے ہمیشہ منع کیا جاتا ہے۔