سنگاریڈی میں ضلع عہدیداروں کے اجلاس سے متحدہ ضلع کے اسپیشل آفیسر کا خطاب
سنگا ریڈی ۔27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی میں بارش سے چوکس رہیں اے شرتھ متحدہ ضلع کے اسپیشل آفیسر نے کہا کہ ضلع میں تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثات کا بہت زیادہ امکان ہے۔ان علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جہاں تالاب بھرنے کا امکان ہو اور شدید بارشوں کی وجہ سے بند ٹوٹ سکتے ہیں حکومت کے ترجیحی پروگراموں کو کامیابی سے نافذ کیا جائے اسپیشل آفیسر نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ شدید بارش سے چوکنا رہنا چاہئے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر پی پروینیا کے ہمراہ مختلف مسائل پر کہا کہ موسلادھار بارشوں کے باعث کچھ دیر میں ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے ایسے وقت میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے حکام کو ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے۔ سنگا ریڈی میں محبوب ساگر تالاب کے بالائی حصے میں ضلع کے نرانجا پروجیکٹ موگودمپلی تالاب، سنگاریڈی آئی آئی ٹی کے قریب نکا واگو ، نارائن کھیڈ علاقہ اور نالہ واگو علاقوں کا معائنہ کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماضی کے تجربات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے راشن کارڈ کی تقسیم اور تین ماہ کے چاول کی تقسیم کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور کہا کہ خصوصی افسران ہاسٹلوں میں باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہاسٹلس کے باورچیوں کو آگاہی ٹریننگ دی جائے خصوصی افسران کو یوریا کھاد کی دکانوں، آنگن واڑی مراکز، ہاسٹلوں اور اسکولوں کا باقاعدہ معائنہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں کھاد کی قلت کو دور کرنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مادھوری، بی سی ویلفیر آفیسر جگدیش، ضلع سماجی بہبود آفیسر اکھیلیش ریڈی، ضلع زراعت آفیسر شیوا پرساد، محکمہ سیول سپلائیز کے ضلع منیجر امباداس راجیشور، ڈی ای او وینکٹیشورلو، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ناگا نرملا، قبائلی بہبود آفیسر نیلیما، اور متعلقہ محکموں کے عہدیداروں موجود تھے۔