بارش کے نقصانات سے بچنے احتیاطی اقدامات ضروری

   

سنگاریڈی میں ضلع کلکٹر کی عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس اور مختلف ہدایتیں

سنگا ریڈی۔ 25 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے شرت کلکٹر ضلع سنگاریڈی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کہا کہ عہدیدار اپنے مقام کو چھوڑ کر نہ جائیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع سنگاریڈی میں بارش کی مزید پیش قیاسی کی جا رہی ہے عوام کو بارش سے محفوظ رہنے کے علاوہ تالاب اور کٹوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت دی کلکٹر نے ریوینیو پنچایت اریگیشن۔برقی۔ آر اینڈ بی۔ بلدیہ صحت کے عہدے داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عہدے دار کسی بھی قسم کا نقصان ہو تو فوری طور پر معائنہ کریں اور راحت کے کام انجام دیئے جائیں اور کسی بھی قسم کے مسائل پیدا ہو جائیں تو وہیں پر اسی وقت حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں اسسٹنٹ انجینیئر اریگیشن کو چاہیے کہ وہ تمام گرام پنچایت سیکرٹری سے ملاقات کرتے ہوئے تالاب اور دریا کا جائزہ لیں تاکہ بارش کے باعث لبریز ہونے والے تالاب دریا سے نقصانات کا اندیشہ ہو تو دور اندیشی سے ابھی سے ہی حفاظتی انتظامات کر سکے بارش سے ابھی تک کسی بھی قسم کا جانی مالی نقصان نہیں ہوا مزید دو دن بارش کے امکانات ہے نوجوان اور کمسن بچوں کو تالاب کے قریب نہ جانے کی ہدایت دے تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں برقی عہدے دار برقی پولس اور ٹرانسفارمر وائرس کی نگرانی پر توجہ دیں بارش کے دوران برقی پول اور وائرس کے قریب نہ جائے عہدے داروں سے کلکٹر نے کہا کہ عوام کو راحت پہنچانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر سے واقفیت بھی کروائی جائے تاکہ عوام محفوظ رہ سکے۔