نظام آباد میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، گنیش اتسو کے انتظامات کا بھی جائزہ
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی پرگتی بھون میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بارش سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات اور سڑکوں کے نقصانات اور تالابوں کے نقصانات کی مکمل رپورٹ تیار کریں اور اندرون دو یوم حوالے کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ بھاری بارش کی وجہ سے ضلع کے مختلف مقامات اور فصلوں کے نقصان کے علاوہ مختلف منڈلوں میں سڑکوں کو بھی نقصان ہوا ہے لہذا اس کی رپورٹ تیار کریں ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ پنچایت راج ، آراینڈ بی ، بریجس کے بھی نقصان ہوا ہے پرجاوانی میں حاصل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں ۔ 19 ؍ ستمبر کے روز نظام آباد مستقر پر گنیش وسرجن کیا جارہا ہے وسرجن کیلئے خصوصی انتظامات کرنے اس کیلئے نوڈل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے اور نوڈل آفیسر روٹ میاپ حاصل کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر اور برقی کے انتظامات کو انجام دیں ۔ جلوس گذرنے والے راستہ کی مرمتی کام میونسپل کے ذریعہ انتظام کریں اور اس کے علاوہ ضلع میں میونسپلٹیز کے ذریعہ گنیش اُتسو کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے وسرجن کے انتظامات کو کریں اور اس روز تینوں مرحلوں میں ڈیوٹیوں کو انجام دیں۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ہریتا ہرکے تحت پودوں کی جیوٹیکنگ کرنے اور صد فیصد افزائش کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع میں مدارس کا بھی جائزہ لیں اور عہدیدار اسکولوں کا معائنہ کرتے ہوئے بنیادی سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے انتظامات کو انجام دیں ۔ مشن بھاگیرتا کے تحت ہر اسکول میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔
