پریاگ راج:8اگست(سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈر اور مدھیہ پردیش میں ہورہی بارش کی وجہ سے پریاگ راج میں گنگا اور جمنا کے آبی سطح میں اضافہ شروع ہوگیا ہے ۔پریاگ راج میں گنگا اور جمنا کے آبی سطح میں اضافہ ہونے سے ساحلی علاقوں میں گذر بسر کرنے والی آبادی کی فکر ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے ۔اور وہ اپنا سامان دھیرے دھیرے سمیٹنے لگے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے نچلے علاقوں میں افسران کو مستعدی کا مظاہرہ کرنے کے ہدایات دئے ہیں۔سیلاب چوکیوں پر سرکای محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔محکمہ سینچائی کے مطابق مدھیہ پردیش میں بارش کی وجہ سے وہاں کے کین اور بیتوا ندی کا پانی جمنا میں آنے لگا ہے اور اس کے ساتھ ہی بندیل کھنڈ میں بارش کا پانی چنبل ندی سے جمنا میں پہنچ رہا ہے جس سے جمنا کے آبی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔پہاڑوں پر اور مغربی اتررپردیش میں ہوئی بارش کا پانی گنگا جمنا میں پہنچ رہا ہے جس سے گنگا کے آبی سطح میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گنگا اور یمنا کا خطرے کا آبی نشان84.734 میٹر ہے حالانکہ ابھی دونوں ندیاں خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہیں۔