بارش کے پانی کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت: سرینواس گوڑ

   

محبوب نگر ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ 3 روز سے جاری بارش کے خارج شدہ پانی کو مکانات میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دیا جائے جس کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ وہ بلدی اور آبپاشی عہدیداروں کے ہمراہ ٹینک بینڈ سے متصل بڑے تالاب کا معائنہ کررہے تھے۔ ریاستی وزیر نے سلم علاقوں کے مکانات میں بارش کے پانی کو روکنے کے لئے تقریباً 2 گھنٹے تک ریت کے تھیلوں سے رکاوٹیں کھڑے کرنے کے کام کی راست نگرانی کی۔ انہوں نے بی کے ریڈی کالونی کے مکانات میں بھی پانی کو روکنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ ان کے ہمراہ ضلع کلکٹر روی نائک، ضلع ایس پی کے نرسمہا ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیش دوترے، میونسپل کمشنر پردیپ کمار، انجینئرنگ عہدیدار و دیگر موجود تھے۔