ریاستی وزیر ہریش راؤ کا نارنجہ ڈیم کا دورہ
نیالکل : ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد موضع کتور میں واقع نارنجہ ڈیم کامعائنہ کرتے ہوئے بارش کے پانی کی سطح آب کا جائزہ لیا اور کہا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ زرعی شعبہ کو بہتر بنانے کیلئے کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کررہے ہیں ۔ بارش کے پانی کو ڈیم کے ذریعہ مختص کرتے ہوئے زرعی کاشتکاروں کو بہتر فصلوں کیلئے سیراب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب کسانوں کی فلاح و بہبود و معاشی استحکام بنانا حکومت کا اولین مقصد ہے ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ایم پی ظہیرآباد بی بی پاٹل ، ایم ایل سی محمد فرید الدین ، ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ چیرمین ڈی سی ایم ایس شیوا کمار ، سید محی الدین سینئر ٹی آر ایس قائد شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے جی وجئے کمار صدر آتما کمیٹی محمد کلیم سابق سرپنچ کوہیر عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی بابی محمد علی علیم کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں سرکردہ ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔