بلدی عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت، نظام آباد کے مختلف علاقوں کا معائنہ
نظام آباد۔ 14اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے شہری علاقوں میں پانی کی نکاسی کیلئے موثر سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے بلدی حکام کو ہدایت دی کہ برسات کے موسم میں برساتی پانی کے ٹھہراؤ کو روکنے کے لیے نالیوں اور گھڑوں کی صفائی (ڈِی سلٹنگ) کے کام جنگی پیمانے پر انجام دینے کی ہدایت دی ضلع کلکٹر مسٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی اور پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے کہا کہ شدید بارش کے دوران برساتی پانی کے ساتھ کچرا اور مٹی نالیوں میں جمع ہو کر رکاوٹ پیدا کرتی ہے جس سے شہر کے کئی مقامات پر پانی بھر جاتا ہے۔لہٰذا اس کی صفائی کے لیے جنگ خطوط پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی آج کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کے ہمراہ شہر کے مختلف حساس اور مسائل سے دوچار علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کے کنارے واقع نالیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خانہ پور، نظام کالونی اور تین کمان سے آئی ڈی او سی تک کی نالیوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری مقامات پر نئی نالیاں تعمیر کرنے کی تجاویز تیار کر کے روانہ کرنے کی ہدایت دی۔کلکٹر نے کہا کہ برسات میں شہر کا کوئی بھی علاقہ پانی میں ڈوبنے نہ پائے اس کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ نالیوں میں جمع پودوں، کچرا اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں تاکہ برساتی پانی کا بہاؤ مسلسل جاری رہے۔ شدید بارش کے امکانات کے پیش نظر فوراً جے سی بی مشینری لگا کر ڈِی سلٹنگ کام مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نئی نالیوں کی تعمیر کو منصوبہ بند انداز میں انجام دے کر بروقت مکمل کرنے اور ماضی میں بارش سے متاثرہ علاقوں پر خاص نظر رکھنے کی تاکید کی۔بعد ازاں کلکٹر اور پولیس کمشنر نے پولیس کمشنریٹ میں قائم کمانڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے پیدا شدہ تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر دلیپ کمار، ایگزیکٹیو انجینئر مرلی موہن اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔