بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے تعمیراتی کام

   

ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ کا باعث

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق کاموں کی وجہ سے مصروف ترین علاقہ لکڑی کا پل پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے اور گاڑیوں کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ مسافروں کو غیر معمولی تاخیر اور گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنا پڑرہا ہے ۔ خیریت آباد سے اسمبلی ، نامپلی اور عابڈس جانے والی ٹریفک جنکشن پر سست پڑ جاتی ہے کیوں کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے سڑک تنگ ہوگئی ہے ۔ سکریٹریٹ سے آنے والی اور مہدی پٹنم اور خیریت آباد کی طرف جانے والی ٹریفک بھی جنکشن پر سست پڑ جاتی ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے میٹرو اسٹیشن کے قریب اہم جنکشن کے دونوں طرف واٹر ڈرین کا کام شروع کیا تاکہ پانی بھرنے کے واقعات کو روکا جاسکے ۔ کام سست رفتاری سے آگے بڑھنے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شہر کے مصروف ترین مقام پر میٹرو اسٹیشن کے علاوہ ہوٹل ، ریستوراں ، ٹراویل بکنگ آفس ، دواخانے ہونے کی وجہ سے روزانہ لاکھوں افراد اس سڑک سے گزرتے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے بموجب واٹر ڈرین کا سیول ورک تقریبا آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور دو ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔۔ ش