بارش کے پانی کے تحفظ کیلئے گڑھے بنانے شہریوں کو مشورہ

   

حیدرآباد ۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) موسم گرما میں واٹر ٹینکرس کیلئے بکنگس کی تعداد میں کافی اضافہ کے ساتھ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے شہریوں کو بارش کا پانی جمع کرنے کیلئے گڑھے (رین واٹر ہاروسٹنگ پٹس) بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ سمر ایکشن پلان کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق ایم دانا کشور نے مستقبل کے استعمال کیلئے پانی کے تحفظ کیلئے متبادل پلانس کی ضرورت پر زور دیا۔ شہر میں مکانات میں ریچارج پٹس تعمیر کرنے کے پلانس کے ساتھ خرابی کے باعث برسوں استعمال میں نہ رہنے والے پٹس کے مرمتی کام بھی شروع کئے جائیں گے۔ عہدیداروں کے مطابق ٹینکر بکنگ میں اس طرح کے اضافہ کو زیرزمین پانی کی گھٹی سطح اور مانگ میں اضافہ سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ سال کے مقابل اس سال دس ہزار زائد کسٹمرس نے ٹینکرس بک کئے ہیں۔