حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کورونا وبا سے عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔ حکومتوں ، مختلف محکمہ جات اور اداروں کی جانب سے کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ عوام کی جانب سے اپنی حفاظت کے لیے نت نئے طریقے اپنائے ہیں ۔ تصویر میں نظر آنے والے اس شخص کا نام سرینواس ہے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کاکناڈا کا شہری ہے ۔ تجارتی اغراض کی تکمیل کے لیے سرینواس دن بھر بائیک پر تقریبا 100 کیلو میٹر کا سفر کرتا ہے ۔ جس سے اس کا گذر بسر ہوتا ہے ۔ سرینواس نے اپنی بائیک منفرد انداز میں تیار کیا ہے ۔ جب اس سے اس سلسلہ میں بات چیت کی گئی تو سرینواس نے بتایا کہ پہلے تو وہ کورونا کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے لیے یہ بائیک تیار کی ہے ۔ اس پر 8 ہزار روپئے کے مصارف آئے ہیں ۔ سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے بائیک کے سامنے حصہ پر ایک بڑا آئینہ لگایا گیا ہے ۔ اور اس پر چھت کا انتظام کیا گیا ہے ۔ جس سے وہ دھوپ اور بارش سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے ۔۔ ن