غزہ : اسرائیلی فوجی جمعرات کے روز اس وقت بارودی سرنگوں کی وجہ سے زخمی ہو گئے جب وہ رفح میں تعیناتی کے بعد سر گرم عمل تھے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اپنے تین فوجیوں کے ‘ بوبی ٹریپس’ کے سبب زخمی ہونے کی جمعرات کو ہی تصدیق کی گئی ہے۔ اسرئیل کی فوج نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے’ جمعرات کے روز تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔