بارودی مواد کے دھماکہ میں 4 بچے ہلاک

   

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ملک کی وزارت داخلہ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ واقعہ ضلع شاہ ولی کوٹ کے دور دراز گاں میں بچوں کے کھیلتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب جنگ کے دوران بچھایاجانیوالا دھماکہ خیزمواد (ای آر ڈبیلو) حادثاتی طور پر پھٹ گیا۔افغان حکام کی جانب سے ای آر ڈبلیو کی اصطلاح نہ پھٹنے والے بموں اور ترک شدہ دھماکہ خیز مواد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنگ کے بعد بارودی سرنگوں، اینٹی پرسنل مائنز کے ساتھ ساتھ ترک شدہ ای آر ڈبلیو کی وجہ سے ملک میں ہر ماہ تقریبا 120 افراد ہلاک یا معذور ہو جاتے ہیں۔جمعہ کو مشرقی صوبہ پکتیا میں ای آر ڈبلیو دھماکے سے 2 شہری ہلاک اور3 دیگر زخمی ہوئے تھے۔