ووہان۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں رواں ووہان اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کی کوارٹر فائنل صف سے 6 سیڈڈ پلیئرز کا اخراج ہوگیا تاہم ٹاپ سیڈ پلیئر ایشلے بارٹی کی پیش قدمی جاری ہے جنہوں نے امریکہ کی صوفیہ کینن کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دی۔ پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے امریکہ کی سلون اسٹیفنز،امریکہ کی الیسن رسکے نے چین کی چیانگ وانگ، یوکرائن کی ڈاریا یسٹریمسکا نے چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا ، قازقستان کی ایلینا رائباکینا نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے ہالینڈ کی ککی برٹینز، یوکرائن کیا الیناسویتلانہ نے روس کی سویتلانا کزنیٹسووا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔