بارٹی کو آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

   


کینبرا۔سبکدوش ٹینس اسٹار ایشلی بارٹی کو دوسری بار آسٹریلیائی کھیل کے اعلیٰ ترین انفرادی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔سالانہ اسپورٹ آسٹریلیا ہال آف فیم ایونٹ میں بارٹی ڈان ایوارڈ جیتنی والی تیسری شخصیت بن گئی جنہیں کرکٹ کے عظیم ڈان بریڈمین کے نام سے منسوب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ 2022 میں عالمی نمبر ایک کے طور پر ایونٹس میں داخل ہونے کے بعد بارٹی جنوری میں 1978 کے بعد پہلی آسٹریلین اوپن سنگلز چمپئن بن گئیں۔ دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد تین بار کی گرینڈ سلیم چمپئن نے 25 سال کی عمر میں ٹینس سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا، سنہوا کی رپورٹ کے مطابق بارٹی نے کہا یہ سال یقینی طور پر میرا سب سے پر لطف آسٹریلین اوپن تھا۔ میں بغیر کسی نتیجے کی کھیلی۔ بارٹی نے سبکدوشی کے فیصلے کو اپنا کامل اختتام قرار دیا۔انہوں نے اس خبروں کومسترد کردیا ہے جس میں انکی میدان میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہاتھا ۔بارٹی نے کہا وہ اپنے فیصلے کو کامل مانتی ہیں اور واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ۔