بارٹی کی آل انگلینڈ کلب پر توجہ مرکوز

   

سڈنی۔ آسڑیلیا کی عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے آل انگلینڈ کلب میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر لی ہے ۔ انہوں نے2011 میں15 سال کی عمر میں جونیئر ومبلڈن خطاب جیتا تھا۔ایشلے بارٹی کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث رواں ماہ کے آخر میں یو ایس اوپن ٹینس سے دستبردار ہو چکی ہیں۔ 24 سالہ ایشلے بارٹی نے کہا کہ کورونا کے موجودہ بحران میں یہ فیصلہ کرنا درست تھا ۔