میلبورن۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ اورسوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس اسٹار فیڈرر نے امریکی کھلاڑی ٹینی سینڈ گرین کو شکست دیکر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔اس دوران انہوں نے سات میچ پوائنٹس بھی بچائے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سربین دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈا کے مائلوس راونک سے تھا جس میں جوکووچ نے راست سٹوں میں کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی نے لاسٹ فور مرحلے میں جگہ بنالی۔بارٹی 36 سال بعد ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلیائی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ بارٹی نے چیک جمہوریہ کی پیٹر کویٹوا جبکہ امریکی ٹینس اسٹار سوفیہ کینن نے تیونس کی اونس جابر کو شکست دیدی۔
