بارڈرگواسکر ٹرافی ایشز کے برابر : اسٹارک

   

سڈنی: آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا خیال ہے کہ ہندوستان کے خلاف آنے والی بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے ساتھ تین دہائیوں میں پہلی بار پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز بن گئی ہے ، یہ ان کی ٹیم کے لیے قابل احترام ایشز سیریزکے برابر ہوگی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان نومبر میں شروع ہونے والی بڑی سیریزکو اس سال 1991-92 کے سیزن کے بعد پہلی بار ایک میچ بڑھایاگیا اور اب یہ 5 مقابلوں کی سیریز ہوگئی ہے۔ اسٹارک نے وائیڈ ورلڈ آف اسپورٹس کو بتایا کہ اب پانچ میچز ہونے کی وجہ سے یہ شاید ایشز سیریزکے برابر ہے۔ 2014-15 سیزن کے بعد سے آسٹریلیا بارڈرگواساکر ٹرافی پر قبضہ کرنے میں ناکام ہے، جس میں ہندوستان نے 2018-19 اور 2020-21 میں تاریخی فتح سمیت مسلسل چار سیریز جیتیں۔ اسٹارک نہ صرف اس رجحان کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے بلکہ کلین سویپ کی خواہشات کو بھی پورا کرنے کے خواہاں ہیں خاص طور پر جب یہ سیریز ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ گھر پر ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان بہت مضبوط ٹیم ہے اور یہ آسان ہیں ہوگا۔ فی الحال ہندوستان وولڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے جدول میں آسٹریلیا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جیسا کہ ہم اس وقت ٹسٹ کی درجہ بندی میں سرفہرست دو ٹیمیں ہیں… لہذا شائقین اور یقینی طور پرکھلاڑیوں کے لئے ایک بہت ہی دلچسپ سیریز ہونے والی ہے۔ امید ہے کہ جب ہم 8 جنوری کو کرکٹ ختم کریں تو ہمارے پاس وہ ٹرافی واپس ہوگی۔34 سالہ کھلاڑی صرف 11 میچوں میں شرکت کے ذریعہ 100 ٹسٹ کے سنگ میل تک پہنچنے والے ہیں اور ان کا ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بائیں بازو کے کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنے ٹسٹ کیریئر کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کے لیے وائٹ بال کی کرکٹ کو چھوڑا ہے۔
اسمتھ اولمپکس میں شرکت کے خواہاں
سڈنی۔ آسٹریلیا کے سینئر بیٹر اور سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے لیے ہمت نہیں ہاری اور وہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کھیلنے کے لیے آنے والے بین الاقوامی ٹورنمنٹس کو استعمال کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اسمتھ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے منتظر ہیں اور وہ ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے کے علاوہ 2028 میں اولمپک میڈل کے لیے ملک کی ٹیم میں کلیدی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسمتھ کو اپنے طویل المدتی منصوبوں کو دھکا لگا جب انہیں اس سال کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نظر اندازکردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد 35 سالہ اسمتھ نے حال ہی میں فرنچائز کرکٹ میں کچھ عمدہ مظاہروں کے ساتھ مختصر ترین فارمیٹ میں زبردست اثر ڈالا۔ امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ مکمل کیا جہاں ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔