بارک اوباما نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی :تلسی گیبارڈ

   

واشنگٹن، 24 جولائی (یو این آئی)امریکہ کی قومی خفیہ ایجنسی کی ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ نے کہا ہے کہ سابق صدر بارک اوبامانے 2016 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی ہے ۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں گیبارڈ نے کہا ہے کہ اوباما نے 2016 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کرکے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے مفید انٹیلی جنس رپورٹوں میں ہیرا پھیری کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر اوباما اور ان کی قومی سلامتی ٹیم نے اس کام کے غلط ہونے کو جان بوجھ کر ایک خفیہ کمیونٹی جائزہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔