بارک اوباما کاحماس اسرائیل جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر بارک اوباما نے غزہ کے لوگوں کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ حماس اسرائیل جنگ میں ‘‘پوری سچائی کو سامنے رکھیں۔سابق امریکی صدر براک اوباما نے پوڈ سیو امریکہ پوڈ کاسٹ کے زیر اہتمام ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے جو کچھ کیا وہ خوفناک تھا اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے، اور جو بات بھی سچ ہے وہ یہ ہے کہ قبضہ اور فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ عوام نے سابق صدر کے موقف کو سراہا۔اوباما نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔