سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما دنیا کے سب سے زیادہ پسندیدہ افراد ہیں۔ جمعے کے روز یہ بات یو گو نامی تحقیقی ادارے کے ایک عوامی سروے میں سامنے آئی۔ اس جائزے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ سابق صدر ’دنیا کے پسندیدہ ترین مردوں‘ میں سرفہرست ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والا سروے سن 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ارب پتی شخصیت بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر چینی صدر شی جن پنگ ہیں۔ پسندیدہ ترین خواتین میں مشیل اوباما پہلے، اداکارہ انجیلینا جولی دوسرے اور ملکہ برطانیہ الیزبیتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
