سرینگر۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند اور ایک ملازم پولیس چہارشنبہ کے دن ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک سب انسپکٹر زحمی ہوگیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ انکائونٹر کا آغاز منگل کے دن ہوا تھا اور اختتام ایک عسکریت پسند اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر جموں و کشمیر پولیس کی ہلاکت پر ہوا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ انکائونٹر انسداد دہشت گردی کارروائی برائے کشمیر کا ایک حصہ ہے اور 5 اگست کو پیش آیا تھا۔ جبکہ مرکز نے دستور کی دفعہ 370 منسوخ کردی ہے۔ ریاست کو 2 مرکز زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا ہے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسند کی شناخت بحیثیت مومن گجری متوطن بارہمولہ کی گئی ہے۔ مبینہ طور پر گجری لشکر طیبہ تنظیم میں شامل تھا اور اس پر کئی فوجداری مقدمات درج ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود مقام حادثہ پر ضبط کیا گیا۔ مقتول ایس پی او کی شناخت بہ حیثیت بلال احمد کی گئی ہے۔ ایس آئی امردیپ فریہات زخمی ہوئے اور انہیں بادام داغ کنٹونمنٹ کے فوجی ہسپتال میں بغرض علاج شریک کردیا گیا۔