بارہمولہ سے بھج تک پاکستان کے 26 ڈرون حملے ناکام

,

   

سرینگر ایرپورٹ نشانہ ، فیروز پور میں 3 افر اد زخمی

نئی دہلی / سری نگر : /9 مئی (ایجنسیز) پاکستان کی طرف سے آج بارہمولہ سے گجرات کے بھج تک کم از کم 26 مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جن کو ہندوستانی ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنادیا ۔ سرینگر ایرپورٹ کو جمعہ کی رات ڈرون حملہ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ اسی طرح جموں ، سامبا ، بارمیر ، پوکھن ، فیروزپور ، راجوری ، جیسلمیر ، گرداسپور ، ہوشیارپور ، امرتسر و دیگر مقامات پر پاکستان نے ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی جو تمام ناکام بنادیئے گئے ۔ البتہ پنجاب کے فیروزپور میں ایک رہائشی علاقہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک فیملی کے 3 ارکان زخمی ہوئے ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں شہر میں مکمل بلیک آؤٹ نافذ ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سائرن کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ جبکہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں ۔ ہندوستانی ڈیفنس سسٹم اور مسلح افواج نے تمام فضائی خطرات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور ہماری افواج کسی بھی صور تحال سے نمٹنے کیلئے پور ی طرح تیار ہے ۔ پاکستان نے جہاں جہاں ڈرون حملوں کی کوشش کی وہاں ہندوستانی ڈیفنس سسٹم نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور ہر ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا ۔ پاکستان کی طرف سے شمالی ہند کے کئی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ لگاتار تیسری رات ڈرون حملوں کی لہر چھیڑی گئی ۔ تاہم ہندوستان اس کے لئے شروع سے تیار ہے اور ان حملوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری جوابی کارروائی کی جارہی ہے ۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر سرحد کے قریب کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کو برقی نہ ہونے کے سبب وقتی طور پر پریشانی ضرور ہورہی ہے لیکن یہ خود ان کی جان کی حفاظت کیلئے ضروری ہے ۔