بارہویں کے نتائج پر کجریوال خوش

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ریاستی حکومت کے اسکولوں کے 12 ویں کلاس کے شاندار نتائج پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 98فیصد طلبا نے طلبا۔طالبات نے پاس ہوکر تاریخ رقم کی ہے ۔کجریوال نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ نے بہت محنت کی ہے ۔ گزشتہ پانچ برس میں عام آدمی پارٹی کی حکومت میں تعلیم کے شعبہ میں متعدد اصلاحات کی گئی ہیں اور آج اس کا نتیجہ بچوں کے اچھے نتائج کی شکل میں سامنے ہے ۔