پٹنہ ۔ 23 اگست (یو این آئی) ہندی ساہتیہ کی ترقی میں نمایاں خدمات کے لیے مسز وندنا راگ کو ‘مہادیوی ورما ایوارڈ’ دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ غیر ہندی علاقوں میں ہندی کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لیے ڈاکٹر کے ۔ سری نواس راو کو ‘بابو گنگا شرن سنگھ ایوارڈ’ دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ غیر ہندی علاقوں میں ہندی کے فروغ کے لیے کولکتہ کے بھارتی بھاشا پریشد کو ‘ودیاکر کوی ایوارڈ’ دیا گیا۔ اس کے تحت ادارے کے نمائندے گھنشیام شکلا کو شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ متھلانچل کی ثقافت میں کارہائے نمایاں اسمرتی شیش کیرتی نارائن مشرا کو ’ودیا پتی ایوارڈ‘ دیا گیا۔ اس کے تحت ان کے بیٹے اجے مشرا کو شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ مگدھ علاقے کی ثقافت پر شاندارتصنیف کے لیے ڈاکٹر کرشن کمار سنگھ کو ‘موہن لال مہتو ویوگی ایوارڈ’ دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ بھوجپور علاقے کی ثقافت پر شاندار تخلیق کے لیے شری رام توری کو ‘بھکھاری ٹھاکر ایوارڈ’ دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔
میتھلی زبان پر شاندار کام کے لیے ڈاکٹر اندراکانت جھا کو ڈاکٹر گریئرسن ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ ہندی زبان و ادب میں نمایاں خدمات کے لیے ڈاکٹر شری بھگوان سنگھ کو ‘ڈاکٹر فادر کامل بلکے ایوارڈ’ دیا گیا۔ اس کے تحت انہیں شال، علامتی نشان اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ وزیر اعلیٰ شری کمار نے ایوارڈزدینے کے بعد تمام انعام یافتگان کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔